مشروط ملاقات پر نظرثانی کی پٹیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی مشروط اجازت دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔ یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے منگل کے روز دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے اپنی اس درخواست میں تین نکات اُٹھائے ہیں جن میں ڈاکٹر عبدالقدیر سے ملاقات کرنے والوں کی کلیئرنس کا ٹائم شیڈول، ملاقات کی اجازت لینے کے لیے مجاز اتھارٹی کا قیام اور کتاب لکھنے کی اجازت شامل ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو حبس بےجا میں رکھنے کے خلاف بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے دائر درخواست پر فیصلہ سُناتے ہوئے ممتاز سائنسدان کو اندرون ملک سفر کرنے، اپنی مرضی سے ڈاکٹروں سے علاج کروانے اور عزیز واقارب سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اُن پر یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ جوہری پروگرام کے حوالے سے میڈیا میں کوئی بیان بازی نہیں کریں گے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ رشتہ داروں اور عزیزواقارب کو ڈاکٹر عبدالقدیر سے ملنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ ایٹمی پھیلاؤ کے بارے میں کوئی بیان نہ دیں انہوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری ہے کیونکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے میں یہ واضح کرے کہ سکیورٹی مجاز اہلکار اگر چوبیس گھنٹے تک ڈاکٹر عبداقدیر سے ملاقات کے خواہشمند کی کلیرنس نہ کریں تو اُس کو کلیئر سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اس ضمن میں دوسری پارٹی کو نوٹس جاری کرے گی اور اُن کو سُنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو حبس بےجا میں رکھنے کے حوالے سے پانچ درخواستوں کے حوالے سے دوسرے فریق نے جواب نہیں دیا اور قانون یہ ہے کہ عدالت وہ تمام حقائق تسلیم کرے جو ان درخواستوں میں اُٹھائے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ’نظر بندی کے ساتھ زباں بندی‘21 July, 2008 | پاکستان حبس بےجا کیس، وفاق کو نوٹس04 July, 2008 | پاکستان ڈاکٹر قدیر کے الزام کی تردید05 July, 2008 | پاکستان ڈاکٹرقدیر، حراست پراٹارنی طلب03 July, 2008 | پاکستان ’اعترافی بیان دھوکے سے حاصل کیا گیا‘31 May, 2008 | پاکستان ’شاید بتا دوں کہ اعتراف کیوں کیا‘28 May, 2008 | پاکستان قدیر: طلباء، سول سوسائٹی کااحتجاج28 May, 2008 | پاکستان ’پابندی میں نرمی، وجہ معلوم نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||