’پاکستان میں کارروائی نقصان دہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ القاعدہ رہمنا اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکی فوج کو پاکستان کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی کارروائی کا پاکستانی عوام قبول نہیں کریں گے اور اس کے منفی تنائج برآمد ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کافی بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی تعینات ہیں جو شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان پاکستان کے قبائلی علاقے یا جسے عالمی ذرائع ابلاغ میں شدت پسندوں کی ’محفوظ جنت‘ بھی کہا جاتا ہے میں امریکی فوج کی طرف سے براہ راست کارروائی کرنے کے امکانات کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات گزشتہ مہینے پاکستان سرحد کے قریب ایک فوج چوکی پر امریکی حملے میں گیارہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دباؤ کا شکار ہیں۔ | اسی بارے میں ’امریکہ کو تشویش کا علم ہے‘12 July, 2008 | پاکستان ڈاکٹر قدیر کے الزام کی تردید05 July, 2008 | پاکستان ’شاید بتا دوں کہ اعتراف کیوں کیا‘28 May, 2008 | پاکستان کیا پاکستان سچ کا متحمل ہو سکتا ہے؟05 July, 2008 | پاکستان قدیر اور پاکستانی سیاست کا جھوٹ06 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||