BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 July, 2008, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہاجر قومی مومنٹ کا مظاہرہ

ایم کیو ایم پانچ سال بعد منظر عام پر آئی ہے
کراچی میں مہاجر قومی مومنٹ نے سنیچر کو کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے رہنماء آفاق احمد کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے وقت شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آفاق احمد کی تصاویر اور نعرے درج تھے۔ آفاق احمد کے خلاف کئی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِسماعت ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔

مہاجر قومی مومنٹ، جو عام طور پر حقیقی کے نام سے جانی جاتی ہے، گزشتہ پانچ برسوں سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھی، اور آج اس مظاہرے سے دوبارہ منظرِعام پر آئی ہے۔

مظاہرے میں شرکاء آفاق احمد کو رہا کرو اور جئے مہاجر جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی رہنماء اختر حسین اور مظفر عزیز نے خطاب کیا۔

ایم کیو ایم حقیقی کے میڈیا کوآرڈینیٹر رضوان شمس نے بتایا کہ سنیچر کے مظاہرے کا مقصد آفاق احمد کی رہائی تھا، جبکہ ججوں کی بحالی اور حال ہی میں کراچی کے بعض علاقوں میں بم دھماکوں کی مذمت کرنا بھی تھا۔

انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم حقیقی کو گزشتہ دور میں دیوار سے لگایا گیا اور اس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی۔

انہوں نےکہا کہ پارٹی کے کارکنان اب بھی اپنے گھروں کو نہیں جا سکتے اور حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نےکہا کہ موجودہ دور میں انہیں اتنی آزادی ملی ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرسکیں۔

ایم کیو ایم حقیقی کے ایک رہنماء عامر خان کی پارٹی سے علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے رضوان شمس نے کہا وہ سازشوں کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ خود ہی مسائل میں آگئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر ارکان آفاق احمد کے ساتھ ہیں اور ان کی رہائی کے بعد جنرل ورکرز کنونشن میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عامر خان کو ساتھ رکھا جائے یا نہیں۔

مظاہرے کے وقت کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اسی بارے میں
آفاق احمد کی ضمانت منظور
25 April, 2008 | پاکستان
سندھ: دو نئے وزیر، بجٹ آج
16 June, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد