BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 June, 2008, 22:20 GMT 03:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جوہری رازوں کے مبینہ دلال‘ کی رہائی
’ابو طاہر
’ابو طاہر کو چھ جون کو رہا کیا گیا‘
ملائشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے مبینہ طور پر جوہری رازوں کی فراہمی میں مبینہ طور پر دلال کا کردار ادا کرنے والے شخص کو رہا کر دیا ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین بوہاری سیر ابو طاہر کو مئی سنہ2004 میں کوالالمپور میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکی صدر بش نے انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر کا ’چیف فنانشل آفیسر‘ اور ان کا ’ کالا دھن سفید کرنے والا‘ شخص قرار دیا تھا۔

ملائشیا کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابو طاہر سے ان کے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سید حامد البار کے مطابق’ وہ کئی برس تک قید رہا ہے اور میرے خیال میں ہمیں جو تفتیش کرنی تھی وہ ہم نے کر لی ہے‘۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پولیس ابو طاہر پر نظر رکھے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو طاہر کو چھ جون کو رہا کیا گیا تاہم انہیں ہر ہفتے پولیس میں رپورٹ کرنا ضروری ہے۔

ابو طاہر کو دورانِ حراست شمالی ملائشیا میں ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا اور رہائی کے باوجود تاحال یہ واضح نہیں کہ انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

اطلاعات کے مطابق گرفتاری سے مہینوں قبل ابو طاہر نے مبینہ طور پر ملائشیائی تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر قدیر نے ایران اور لیبیا کو افژودہ یورینیم فراہم کی تھی اور ایران نے نوے کی دہائی میں انہیں استعمال شدہ سنٹری فیوج پرزوں کے لیے تین ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر قدیر کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر شمالی کوریا، ایران اور لیبیا کو جوہری رازوفں کی مبینہ فراہمی کے ’اعتراف‘ کے بعد پاکستان کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انہیں معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم چند ہفتے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی باہر منتقل کرنے کے بارے میں ان سے اعترافی بیان ڈرا دھمکا اور ورغلا کر حاصل کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد