BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 June, 2008, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چمن میں حادثہ نو ہلاک

چمن بارڈر پر ٹرکوں کی آمدورفت رہتی ہے
پاک افغان سرحد پر واقع بلوچستان کے شہر چمن میں بدھ کی صبح سویرے گھی کے ڈبوں سے لدا ہوا ٹرک دو گاڑیوں پرگر گیا ہے جس سے نو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ چمن شہر میں بوغرہ روڈ پر پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ افغانستان کی جانب سے مبینہ طور پر سمگلنگ کی غرض سے بڑی مقدار میں گھی بڑے ٹرالر میں لایا جا رہا تھا۔

بوغرہ روڈ یا چمن بائی پاس روڈ پر ٹرالر ایک آلٹو گاڑی اور ڈبل کیبن پک اپ کے اوپر گر گیا۔ مقامی صحافی اسلم اچکزئی نے بتایا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے اور کام کے لے جارہے تھے کہ اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔

زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتالوں میں لےجایا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس چمن ضیا مندوخیل نے بتایا ہے کہ سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جس وجہ سے اکثر اوقات یہاں حادثے ہوتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق بڑے بڑے ٹرالروں میں سملنگ کی غرض سے گھی وغیرہ افغانستان سے بلوچستان جبکہ آٹا اور دیگر اشیاء افغانستان پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ صبح اور دوپہر کے اوقات میں سکولوں اور دفاتر جانے اور آنے والوں کی وجہ سے ٹریفک بڑھ جاتی ہے لیکن ان ٹرالروں کے داخلے پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔

چمن سمیت بلوچستان کے بیشتر سرحدی علاقے جیسے ایران کی سرحد کے ساتھ ملنے والے علاقے تربت پنجگور وغیرہ میں صنعتیں اور کاروبار نہ ہونےکی وجہ سے لوگ ایک دوسرے ملک کے درمیان غیر قانونی طور پر اشیاء کی ترسیل سے روزی کماتے ہیں جبکہ اس کاروبار میں بڑے تاجر بھی شامل ہیں ۔

اسی بارے میں
چمن: دھماکے میں ایک ہلاک
06 March, 2007 | پاکستان
ایک سو بیالیس افغان گرفتار
26 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد