پی بی سی: مجوزہ آئینی پیکج نامنظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی وکلاء کی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل نے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا مجوزہ آئینی پیکج مسترد کرتے ہوئے مشیرِ داخلہ رحمان ملک اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بار کونسل کے نائب چیئرمین حاجی سید رحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اٹھائیس جون کو بار کے اجلاس میں لانگ مارچ کی کمزوریوں اور خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔ البتہ حامد خان نے اعتراف کیا کہ وکلاء قیادت میں ایک دن کے دھرنے کی ان کے درمیان انڈرسٹینڈنگ تھی لیکن بہرحال بعد میں چند ساتھیوں نے اس کے خلاف فیصلہ دیا کہ یہ جاری رکھنا مشکل ہوگا۔ تاہم بار کونسل کا کہنا تھا کہ ان کا معزول ججوں کی بحالی کے لیئے جاری روزانہ ایک گھنٹے کا ٹوکن عدالتی بائیکاٹ اور جعمرات کو مکمل ہڑتال کا ہفتہ وار احتجاجی پروگرام جاری رہے گا۔ بار کونسل کے رکن حامد خان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک اور سلمان تاثیر نے بظاہر وکلاء تحریک کا مذاق اڑانے کی خاطر دیے جانے والے بیانات کی مذمت کی۔ انہوں نے ان عناصر کو صدر پرویز مشرف کی قیادت میں اسٹیبلشمنٹ کا حصہ قرار دیا۔ بار کونسل نے حکومت سے ان افراد کو باہر کا راستہ دکھانے کا مطالبہ کیا۔ حاجی سید رحمان نے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی بحالی کا آئینی پیکج سے کوئی تعلق نہیں اور جج وعدے کے مطابق قومی اسمبلی کی ایک قرار داد اور ایگزیکوٹیو آڈر سے بحال ہوسکتے ہیں۔ بار کونسل نے پاکستان بھر اور کشمیری وکلاء سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ایک طویل جدو جہد کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے لانگ مارچ کی کامیابی پر وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان بار کونسل نے اگلے اجلاس میں پاکستان بھر کے وکلاء کی نمائندہ کانفرنس کی تاریخ کے تعین کا بھی فیصلہ کیا۔ | اسی بارے میں لانگ مارچ کے مقاصدپورے:اعتزاز16 June, 2008 | پاکستان شو متاثر کن تھا: رحمان ملک14 June, 2008 | پاکستان کیا پھانسیاں صرف سیاستدانوں کے لیے: نواز13 June, 2008 | پاکستان ’ججز بحالی کے لیے لانگ مارچ ہوگا‘16 May, 2008 | پاکستان آئینی پیکج، بجٹ اجلاس سے پہلے مشکل20 May, 2008 | پاکستان مسودہ تیار، مگر اختلافات موجود07 May, 2008 | پاکستان ’وکلاء جد و جہد جاری رکھیں‘15 April, 2008 | پاکستان ’جسٹس افتخار کو نہیں جانا چاہیے تھا‘01 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||