امریکی طیاروں کا دوسرا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب انگوراڈہ میں امریکی طیاروں نے ایک پہاڑی سلسلے پر بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ مارٹر کے مزید دس گولے پاکستان کی سرحدی حدود میں گرے ہیں۔ دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو رات گئے وانا سے پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب انگوراڈہ میں پر امریکی طیاروں نے زیوب کے پہاڑی سلسلوں پر بمباری کی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بمباری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ بمباری سے قیمتی پہاڑی درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بمباری سے زیوب کے پہاڑ میں بڑے بڑے غار بن گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد افغانستان کے علاقے برمل سے دس سے زائد مارٹر کے گولے آ کر پاکستان کے تین مختلف علاقے انگوراڈہ، باغڑ اور موسی نیکہ میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاہم دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انتظامیہ کو بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے لیکن وہ اس وقت تصدیق نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ صرف چوبیس گھنٹے پہلے امریکی طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ایک ٹھکانے پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کےگیارہ اہلکاروں سمیت انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بمباری کے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے جنوبی شمالی وزیرستان میں نیچی پروازیں کی ہیں۔ | اسی بارے میں ’طالبان رہا نہ ہوئےتو معاہدہ خطرےمیں‘06 June, 2008 | پاکستان سرحدمیں چھ طالبان کو رہا کر دیا گیا07 June, 2008 | پاکستان ’اب بھی فضل اللہ کا ساتھ دیں گے‘07 June, 2008 | پاکستان طالبان: پاک-افغان معلومات کا تبادلہ08 June, 2008 | پاکستان ٹانک:پولیس چوکی پرطالبان کا حملہ08 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||