سندھ کو بھاشا ڈیم بھی نامنظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نہ صرف کالا باغ ڈیم بلکہ بھاشا دیا میر ڈیم کی تعمیر کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شازیہ مری سندھ کےصحافیوں کےاس وفد کی سربراہی کر رہی ہیں جو پنجاب کے دورے پر ہے۔ صوبہ سندھ کی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ پوری دنیا میں توانائی کے حصول کے متبادل ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن ہماری سوئی بڑے ڈیموں کی تعمیر پر اٹکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تھی اور بینظیر بھٹو نے پنجاب کی سرحد پر آ کر کالاباغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ پاکستان کے وزیر برائے بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف پہلے ہی کالا باغ ڈیم منصوبے کو کسی نئے فیصلے تک ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پنجاب کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ قاف نے اس اعلان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سندھ قومی مالیاتی ایوارڈ کے راستے میں رکاوٹ ہے البتہ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر کرنے کی بجائے اس کی کثیر نکاتی نظام کے تحت کی جائے جو بینظیر بھٹو نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا سنہ انیس سو تہتر میں جب قومی مالیاتی ایوارڈ بنایا گیا تھا تو ملک ٹوٹ چکا تھا اور بدحالی کا شکار تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دور میں آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم درست تھی لیکن اب بدلے ہوئے حالات میں اس تقسیم کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جلد لایا جائےگا۔ شازیہ مری نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے صوبوں کے درمیان دوریاں ختم جا سکتی ہیں اور صحافیوں کے ہمراہ ان کا موجودہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شازیہ مری نے پنجاب کے صحافیوں کو سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔ | اسی بارے میں ’کالا باغ ڈیم کی ضرورت نہیں‘ 26 May, 2008 | پاکستان کالا باغ پر بیان نواز لیگ کیلیے دھچکہ27 May, 2008 | پاکستان کالاباغ کی سائیٹ یا کھنڈرات06 January, 2006 | پاکستان کالاباغ سے پہلے بھاشا اور منڈا ڈیم18 January, 2006 | پاکستان کالاباغ سے پہلے بھاشا اور منڈا: اخبار کیا کہتے ہیں19 January, 2006 | پاکستان کالا باغ اور دیامیر کے لیے فنڈ 03 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||