آئینی پیکج تیار ہے:فاروق نائیک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر قانون فاروق نائیک نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلیوں کے لیے ایک تفصیلی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر قانون نے پیر کی شام کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے آئینی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مسودے پر اتفاق رائے کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ فاروق نائیک کے مطابق جامع آئینی پیکج میں متعدد آئینی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی پیکج عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج میں بے اندازہ چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کے لیے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کے بعد آئین سے رو گردانی کرنے والا غداری کا مرتکب قرار پائے گا، حلف کی موجودگی میں حلف لینے والے، آئین کو سبوتاژ کرنے والے، ایسا کرنے والوں کی مدد کرنے والے بھی غداری کے مرتکب قرار پائیں گے۔ پاکستان میں ججوں کی بحالی کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے اور اسی پر اختلافات کے باعث وفاق میں اتحاد کے دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے اپنے وفاقی وزراء کو واپس بلوا لیا ہوا ہے اور ان وزراء نے وزیر اعظم کو اپنے استعفے پیش کر دیئے ہوئے ہیں جن پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ | اسی بارے میں بحالی قرار داد کے ساتھ آئینی پیکج02 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی آئینی پیکج کے تحت29 April, 2008 | پاکستان ججز بحالی: آئینی تصادم کی جانب؟03 May, 2008 | پاکستان ’پی سی او کے تمام جج ہٹائیں‘05 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی:’بارہ مئی کو اجلاس مشکل‘09 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی پر تعطل برقرار10 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||