ریپ: رہائش اور پانچ لاکھ کی سفارش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے محمد علی جناح کے مزار پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو رہائش اور پانچ لاکھ رپے دینے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ مزار کی سکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اراکین سینیٹر محمد علی بروہی کی سربراہی میں جمعہ کی صبح کراچی میں محمد علی جناح کے مزار گئے اور جائے واردارت کا معائنہ کیا اور پولیس افسران کے بیان ریکارڈ کیے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی مسمات کبریٰ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ہمراہ بیان رکارڈ کرانے پہنچیں۔ میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انصاف چاہتی ہیں۔ سینیٹر محمد علی بروہی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں، ہمارا معاشرہ ان واقعات سے گزرنے والے لوگوں کو پسند نہیں کرتا ہے جو غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزار کی سکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے حوالے کیے جا رہے ہیں جس کے لیے فوج کا متعلقہ ادارہ جلد کراچی کا دورہ کرے گا۔ یاد رہے کہ ماہ مارچ میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی نوبہتا دلہن کبریٰ اپنے خاندان کے ساتھ مزار قائد گھومنے آئی تھی کہ اسے مبینہ طور پر تین روز یرغمال بناکر جنسی زیادتی کی گئی۔ اس الزام میں پولیس کے مطابق خادم حسین کو خاتون نے بطور ملزم شناخت کیا تھا جبکہ عارف انصاری اور راجہ محمد عارف کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار تینوں ملزمان نے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے پولیس سے درخواست کی تھی کہ یہ ٹیسٹ کسی اور لیبارٹری سے دوبارہ کرائے جائیں۔ تاہم تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جو نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجے تھے ان کے نتیجے مثبت آنے کے بعد کیس مضبوط ہوچکا ہے اور ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے ڈی این اے کا نتیجہ کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر دوبارہ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے تو ملزمان کے حامی افراد نظر رکھیں گے کہ ٹیسٹ کس لیبارٹری سےکرایا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ٹیسٹ کے نتائج پر اثرانداز ہوں۔ | اسی بارے میں دلہن ریپ کیس میں دو اور گرفتار25 April, 2008 | پاکستان ڈی این اے رپورٹ چیلنج12 May, 2008 | پاکستان مزارِ قائد: محافظ بطورملزم شناخت22 March, 2008 | پاکستان مزارِ قائد پردلہن سے اجتماعی زیادتی20 March, 2008 | پاکستان دلہن کے ہوش بحال نہ ہو سکے21 March, 2008 | پاکستان مزارِ قائد پردلہن سے اجتماعی زیادتی18 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||