بلوچستان: ججوں کے لیےتحریک بدھ سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان بار ایسوس ایشن نے بارہ مئی کو معزول ججوں کو بحال نہ کرنے کے خلاف بدھ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس مرتبہ وکیل اکیلے نہیں بلکہ سیاسی جماعتیں، اساتذہ، ڈاکٹر، طلباء اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد ساتھ ہوں گے۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ضلع کچہری میں منعقد ہوا ہے جس میں بارہ مئی تک معزول ججوں کو بحال نہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے مشرف کی حمایتی جماعت قرار دیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ کے فیصلوں کو سراہا گیا۔
باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس مرتبہ وکیل اکیلے احتجاج نہیں کریں گے بلکہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ اساتذہ ڈاکٹر، طلباء اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد کو شامل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سیاسی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گی اور پھر مشترکہ احتجاج کا طریقۂ کار طے کیا جائےگا۔ باز محمد کاکڑ نے کہا کہ اس اجلاس میں امریکہ اور یورپی ممالک کی پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر سخت تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے ملک میں آزاد عدلیہ چاہتا ہے لیکن یہاں ایک فرد واحد کی حمایت کر کے اپنی مرضی کی عدلیہ کے حق میں ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کے سفیروں کو مراسلے بھیجے جائیں گے جس میں ان سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں کیونکہ اس وقت ان ممالک کی پالسیاں پاکستان کی عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج، بائیکاٹ12 May, 2008 | پاکستان بارہ مئی: وکلاء یوم ِسیاہ منا رہے ہیں12 May, 2008 | پاکستان ملک بھر میں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ 08 May, 2008 | پاکستان پی سی او ججوں کو نہیں مانتے: بار03 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی، فیصلے کا خیرمقدم02 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||