آصف زرداری کنٹینر کیس میں بری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی ایک عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور واجد شمس الحسن کو کنٹینر کیس سے بری کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس بن یامین خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنہوں نےگزشتہ سماعت کے موقعے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آصف علی زرداری کے وکیل عدنان کریم کا مؤقف تھا کہ زرداری پر یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کے ایک اہم افسر کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان صندوقوں میں قدیم تلواروں سمیت صدیوں پرانی نوادرات تھیں۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری سندھ میں دائر تمام مقدمات سے بری ہوچکے ہیں جن میں میر مرتضیٰ بھٹو، جسٹس ریٹائرڈ نظام اور عالم بلوچ قتل کیس بھی شامل ہیں۔ صدر پرویز مشرف کی جانب سے جاری کیئے گئے قومی مفاہمتی آرڈیننس کے تحت اندرون ملک اور بیرون ملک بدعنوانی کے مقدمات کا پہلے ہی خاتمہ ہوچکا ہے اب ان پر صرف لاہور میں ایک منشیات کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ | اسی بارے میں اثاثوں کا مقدمہ: بینظیر و آصف بری04 July, 2007 | پاکستان کوٹیکنا کیس: آصف زرداری بری12 March, 2008 | پاکستان زرداری بی ایم ڈبلیو کیس میں بری14 March, 2008 | پاکستان زرداری جسٹس نظام کیس میں بری24 March, 2008 | پاکستان مرتضی بھٹو قتل میں زرداری بری09 April, 2008 | پاکستان حیدرآباد :زرداری قتل کیس میں بری16 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||