BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 April, 2008, 21:03 GMT 02:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حیدرآباد :زرداری قتل کیس میں بری

آصف علی زرداری
عالم بلوچ قتل کیس میں سے بری ہونے کے بعد آصف زرداری کے خلاف قتل کا کوئی مقدمہ باقی نہیں رہا۔
حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای کو سابق سیکرٹری آبپاشی عالم بلوچ کے قتل کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔ جج فاروق علی چنا کی عدالت میں بدھ کے روز آصف علی زرداری کے وکیل یوسف لغاری اور ابوبکر زرداری پیش ہوئے۔

آصف علی زرداری کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قتل کیس کو گیارہ برس سے زیادہ وقت گزر چکا ہے مگر کوئی گواہ پیش ہوا ہے نہ کسی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ وکلاء کےمطابق جس دن عالم بلوچ قتل ہوئے اس دن آصف علی زرداری جیل میں قید تھے۔

عدالت نے سرکاری وکیل احمد رضا صدیقی سے ان کا مؤقف معلوم کیا تو انہوں نے آصف زرداری کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

عالم بلوچ کو اٹھارہ ستمبر انیس سو ستانوے میں حیدرآباد ہائی کورٹ سے واپسی پر قاسم آباد تھانے کی حدود میں وادھو واہ روڈ پر قتل کیا گیا تھا۔

مقتول عالم بلوچ کے کزن رمضان عالمانی نے ان کے قتل کا مقدمہ آصف زرداری ،ان کے والد حاکم زرداری او ران کے ساتھیوں اور محافظوں، شکور انصاری، لطیف انصاری، حفیظ انصاری، اللہ داد عرف پوڑھو زرداری، اللہ سایو زرداری، غلام نبی زرداری، ظفر میرانی اور زوار غلام حیدر کےخلاف قاسم آبادمیں درج کروایاتھا۔

حیدرآباد کی مقامی عدالت نے دو ہزار ایک میں حاکم زرداری کو عدالت میں ہر پیشی پر پیش نہ ہونے سے بری قرار دیا تھا۔

عالم بلوچ قتل کیس میں سے بری ہونے کے بعد آصف زرداری کے خلاف قتل کا کوئی مقدمہ باقی نہیں رہا۔ عالم بلوچ مرحوم اور آصف زرداری کے خاندان کےدرمیاں اختلافات کی بنیاد زرعی زمین قرار دی جا رہی ہے۔

عالم بلوچ کے بیٹے علی خان عالمانی نوشہروفیروز کے ضلعی نائب ناظم ہیں۔ آصف زرداری کی بریت کے حوالے سے ان کے بڑی بھائی عثمان اور علی سے رابطے کیے گئے مگر ان دونوں سے رابطے نہ ہوسکے۔

اسی بارے میں
سندھ: زرداری مخالف مظاہرے
10 April, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد