زرداری پر منشیات کیس کی سماعت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں درج مقدمہ پر کارروائی چھبیس اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے آصف علی زرداری کی ایک متفرق درخواست بھی منظور کر لی جس میں استدعا کی گئی کہ انہیں ایک پیشی کے لیے عدالت میں پیش ہونے سے استثنیْ دیا جائے۔ آصف علی زرداری کے خلاف نواز شریف کے دورِ حکومت میں سنہ انیس سو ستانوے میں ایک زیر حراست ملزم عارف بلوچ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔اس مقدمے کی دیگر ملزموں عارف بلوچ اور شورنگ خان ہیں لیکن شورنگ خان کا چند سال قبل انتقال ہوگیا۔ جمعرات کو آصف علی زرداری کے وکیل سردار خرم لطیف احمد خان کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری ایک جماعت کےسربراہ ہیں اور حکومت سازی میں مصروف ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت کے روبرو وکیل صفائی نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف یہ مقدمہ سیاسی عناد کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو سیاسی مخالفت کی وجہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے اس بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ آصف زرداری کو عدالت ان کی مصروفیات کی بنا پر ایک مرتبہ کے لیے پیش ہونے سے استثنیْ دیا جائے۔ واضح رہے آصف علی زرداری نے اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں اور ان کی بریت کے لیے درخواست بھی عدالت کے روبرو زیر سماعت ہے۔ |
اسی بارے میں جسٹس نظام کیس کا فیصلہ محفوظ19 March, 2008 | پاکستان زرداری پر چار مقدمات باقی ہیں14 March, 2008 | پاکستان زرداری کے خلاف کئی مقدمےختم 05 March, 2008 | پاکستان بےنظیر بھٹو کا نام دو ریفرنسوں سے خارج30 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||