BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 09:02 GMT 14:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جسٹس نظام کیس کا فیصلہ محفوظ

سیشن کورٹ کراچی
سرکاری وکیل کے مطابق اب تک کسی گواہ نے آصف زردای کے خلاف کوئی گواہی نہیں دی ہے
کراچی کی ایک عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جسٹس نظام احمد اور ان کے بیٹے کے قتل کا فیصلہ چوبیس مارچ تک محفوظ کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ بارہ سال سے زیر سماعت تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آج جسٹس نظام احمد اور ان کے اکلوتے بیٹے ندیم کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کے وکیل شہادت اعوان نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جو سیاسی انتقامی کارروائی کے طور پر بنایا گیا تھا۔

سرکاری وکیل نعمت اللہ رندھاوا نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس مقدمے کی فائل گزشتہ روز ملی ہے جس کا انہوں نے مطالعہ کیا ہے مگر اس میں کسی بھی گواہ نے آصف علی زردای کے خلاف کوئی گواہی نہیں دی ہے، اس لیے وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آصف علی زرداری پر یہ مقدمہ نہیں بنتا۔

عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ چوبیس مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔ اس مقدمے کے دیگر ملزمان اختر جاوید پیرزادہ، بلال شیخ اور بابر سندھو کے خلاف مقدمے کی سماعت چھبیس اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انیس سو چھیانوے کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جسٹس نظام احمد اور ان کے بیٹے ندیم ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کے قریبی رشتہ دار کیپٹن سکندر نے پولیس تھانے فیروز آباد میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ اس ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ جسٹس نظام احمد نے عوامی مرکز کے علاقے میں واقع ایک قیمتی پلاٹ کی الاٹمنٹ کی مخالفت کی تھی۔ یہ پلاٹ اختر پیرزادہ نے خریدا تھا جسے آصف علی زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
آصف کی غیر حاضری منظور
08 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد