BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 March, 2008, 12:01 GMT 17:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف کی غیر حاضری منظور

 آصف زرداری
آصف زرداری کو بدعنوانی کے کیسوں میں قومی مفاہمتی آرڈیننس کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے
کراچی کی ایک عدالت نے میر مرتضٰی بھٹو قتل کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کی غیرحاضری کی درخواست کو منظور کرلیا اور انہیں بارہ اپریل کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے۔

یہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج شرقی مسز نسیم منصور کی عدالت میں زیرِسماعت ہے اور گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے آصف علی زرداری کو طلب کیا تھا۔ سنیچر کو آصف علی زرداری کے وکیل شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت میں اپنے مؤکل کی جانب سے ایک درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ آصف زرداری کو سیاسی مصروفیات کی بناء پر بارہ اپریل تک عدالت میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت ان کے مؤکل اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت، معزول ججوں کی بحالی کی حکمتِ عملی کے تعین، حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کو انتظامیہ سے علٰیحدہ کرنے کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنے میں مصروفِ کار ہیں لہذٰا وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر آصف علی زرداری کو طلب کیا ہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے سربراہ میر مرتضی بھٹو بیس ستمبر انیس سو چھیانوے کو اپنے سات ساتھیوں سمیت پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔

اس قتل میں اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ شاہ، ڈی آئی جی کراچی شعیب سڈل، سمیت کئی پولیس افسران و دیگر افراد ملزم قرار دیئے گئے تھے۔

اسی بارے میں
بینظیر کے خلاف مقدمہ ختم
15 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد