سندھ: زرداری مخالف مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضی بھٹو کے قتل کیس میں سے آصف زرداری کے بری ہونے کے خلاف پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے احتجاج کیا ہے۔ لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے بعض شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے اور احتجاجی جلوس نکالےگئے جس میں زرداری مخالف نعرے لگائے گئے ہیں۔ مرتضی بھٹو کی جماعت پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد، دادو، سیہون، ٹھل، قمبر شہدادادکوٹ اور لاڑکانہ میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ لاڑکانہ میں مرتضی بھٹو کی رہائش گاہ المرتضی ہاؤس سے کارکنان نے ایک جلوس نکالا۔جلوس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ جلوس کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر پیدل مارچ کیا اور ’پیسوں کا پجاری زرداری‘ اور ’بینظیر کا قاتل زرداری‘، جیسے نعرے بلند کیے گئے۔ شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعنیات تھی اور حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس پیر علی شاہ پر مشتمل سنگل بینچ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مرتضی بھٹو قتل کیس میں سے بدھ کے روز باعزت بری کردیا تھا۔ مرتضی بھٹو کو بیس ستمبر انیس سو چھیانوے کی شام کراچی میں ان کی رہائش گاہ ستر کلفٹن کے قریب سات ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا۔ مرتضی بھٹو کی ہلاکت کے وقت ان کی بہن بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم تھیں۔ مرتضی کی ہلاکت کے چند روز بعد بینظیر بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن اور مرتضی بھٹو کی بیواہ غنوی بھٹو نے آصف زرداری کی مقدمے سے بریت کے بعد تاحال اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ مرتضی کی بیٹی فاطمہ بھٹو اپنی ایک سہیلی اور مرتضی کے ساتھ قتل کیےگئے رہنماء عاشق جتوئی کی بیٹی سبین جتوئی کے ہمراہ کیوبا کے دورے پر گئی ہوئی ہیں۔ فاطمہ بھٹو کےترجمان حمید بلوچ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی ہڑتال اور احتجاج کارکنان کا فطری ردعمل تھا۔ جماعت کا باقاعدہ ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان غنوی بھٹو ایک دو روز میں کردیں گی۔ | اسی بارے میں مرتضٰی قتل کیس کی سماعت ملتوی 02 April, 2008 | پاکستان کوٹیکنا کیس،عدم پیروی کا فیصلہ02 April, 2008 | پاکستان ’معاف بھی کیا اور معافی بھی مانگی‘03 April, 2008 | پاکستان آصف زرداری کا وکلاء کو انتباہ 08 April, 2008 | پاکستان مرتضی بھٹو قتل میں زرداری بری09 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||