BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 May, 2008, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشتونوں کا تھنک ٹینک

پشتون تھنک ٹینک
تھنک ٹینک کے منتخب چیئر پرسن ڈاکٹر فضل رحیم مروت ہیں
پشتون سرزمین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور دیگر معاشی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی مسائل کا سائنسی انداز میں جائزے لینے اور ان کے حل کے حوالے سے ٹھوس تجاویز سامنے لانے کے لیے پشتون دانشوروں، سول سوسائٹی اورصحافیوں پر مشتمل اپنی نوعیت کا پہلا ’خودمختار تھنک ٹینک‘ قائم کیا گیا ہے۔

آریانا انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی کے نام سے اس تھنک ٹینک کا قیام اتوار کو پشاور میں واقع باچا خان مرکز میں عمل میں لایا گیا ۔

تھنک ٹینک کے منتخب چیئر پرسن معروف دانشور اور افغان امور کے ماہر ڈاکٹر فضل رحیم مروت نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ پرگیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد پوری دنیا بالخصوص پاکستان اور افغانستان میں آباد پشتون سرزمین پر دہشت گردی کیخلاف شروع کی جانے والی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پشتونوں کو ہی پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایسا کوئی ادارہ موجود نہیں تھا جو پورے خطہ بالخصوص پشتونوں کو درپیش معاشی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی مسائل کا سائنسی انداز میں تجزیہ کر کے انکا کا کوئی قابل عمل حل تلاش کرسکے۔

لہٰذا بقول انکے تھنک ٹینک میں شامل افراد پشتون ہونے کے ناطے اس سلسلے میں مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لیے بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فضل رحیم کے بقول اس تھنک ٹینک کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ افتتاحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران خطہ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر قابو پانے اور حالیہ بحران میں خوراک کے ضیاع اور اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سے دو تحقیقی مقالے لکھے جائیں گے ۔

پشاور یونیورسٹی میں تاریخ کے استاد پروفیسر ڈاکٹر منہاج کو تھنک ٹینک کا شریک چیئر پرسن اور بحریہ یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد اور مضمون نگار خادم حسین کو کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔

اسفند یار ولینیا پشتون اتحاد
ووٹ بینک بڑھانے کی حکمت عملی یا لبرل آواز
بابِ خیبرصوبہ سرحد کا نیا نام
عوام کے پسندیدہ نام: پشتونستان یا خیبر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد