حتف آٹھ میزائل کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے جمعرات کی صبح ایک نامعلوم مقام سے حتف آٹھ رعد نامی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ہرطرح کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نامعلوم مقام پر ہونے والے اس تجربے کے متعلق فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل مکمل درستگی کے ساتھ اپنے حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے جن میں اب پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے۔ صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں اور انجینئیرز کو اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ یار رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان نے بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی تھری میزائل کا ایک اور تجربہ کیا تھا۔ اگنی تھری میزائل کا یہ تجربہ مشرقی ریاست اڑیسہ کی ساحلی تجربہ گاہ سے کیا گیا جو ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائیل تین ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے یعنی یہ چین کے شہر بیجنگ اور شہنگائی، امریکہ کے جزیرائی اڈے ڈیگو گارشیا اور بحیرہ ہند تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ | اسی بارے میں کروز میزائل کا کامیاب تجربہ11 December, 2007 | پاکستان حتف آٹھ میزائل کا کامیاب تجربہ25 August, 2007 | پاکستان بابر حتف ہفتم کا کامیاب تجربہ26 July, 2007 | پاکستان بیلسٹک میزائل،’ کامیاب تجربہ‘31 March, 2007 | پاکستان چاغی کے ماڈل غائب09 May, 2005 | پاکستان میزائل کا ایک اور تجربہ04 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||