کروز میزائل کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے منگل کی صبح ریڈار کی نظروں میں آئے بنا اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل حتف VII (بابر) کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ میزائل سات سو کلومیٹر تک زمین کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہ کر اپنا ہدف تباہ کر سکتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے نامعلوم مقام پر کیےگئے اس میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا اور کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنیئرز اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی۔ جنرل طارق نے اس موقع پر کہا کہ کروز میزائیل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی قومی سلامتی مزید مستحکم ہوگی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم نے بھی اس کامیاب تجربے پر متعلقہ حکام کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان میں فوجی کمانڈ کی تبدیلی کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ معمول کے ان تجربات کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف نوعیت کی ’اپ گریڈیشن‘ کے بعد اس طرح کے تجربات ضروری ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سات سوکلومیٹر تک مار کرنے والا کروز میزائل مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کیا گیا ہے۔فوجی ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کروز میزائل کے پہلے بھی تجربات کیے گئے ہیں اور اس میزائل میں جوہری مواد سمیت ہر قسم کا ’وار ہیڈ‘ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے رواں برس مارچ میں بھی اسی میزائل کا ایک تجربہ کیا تھا جبکہ اس کے بعد اگست کے مہینے میں پاکستان نے تین سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے والے حتف سیریز کے آٹھویں میزائل حتف VIII (رعد) کا بھی تجربہ کیا تھا۔ حالیہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے جوہری اور میزائیل ٹیکنالوجی کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں دنیا کے اہم ممالک میں ایک بحث چل رہی ہے۔ امریکہ سمیت مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے پاکستان کے جوہری پروگرام کے عدم تحفظ اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں چلے جانے کے خدشات کو پاکستان حکومت یکسر مسترد کرتی رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔ | اسی بارے میں حتف آٹھ میزائل کا کامیاب تجربہ25 August, 2007 | پاکستان بابر حتف ہفتم کا کامیاب تجربہ26 July, 2007 | پاکستان بیلسٹک میزائل،’ کامیاب تجربہ‘31 March, 2007 | پاکستان ’کروز میزائیل کا کامیاب تجربہ‘22 March, 2007 | پاکستان پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان پاکستانی کروز میزائل: پہلا تجربہ 11 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||