BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 May, 2008, 16:01 GMT 21:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیری لاش بھارتی حکام کے حوالے

چکوٹھی
لاش اتوار کو چکوٹھی کے مقام پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے حوالے کی گئی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے بتایا کہ انہوں نے لائن آف کنڑول پر ایک شخص کی لاش بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے حوالی کی جو انہی کے شہری کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جس شخص کی یہ لاش ہے وہ کوئی آٹھ دن قبل سنیچر کو دریائے جہلم میں بہہ گیا تھا اور اس کی لاش گذشتہ اتوار کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کو دریائے جہلم سے ملی تھی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے محمد الیاس کی لاش اتوار کو چکوٹھی کے مقام پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے حوالے کی۔

یہ وہی مقام ہے جہاں سے سرینگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی بس کے مسافر کشمیر کے دونوں حصوں کو جوڑنے والے پل کو پیدل عبور کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محمد الیاس کا بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقے اوڑی سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کی شناخت نہ ہونے کی بنا امانتاً تدفین کر دی تھی لیکن تدفین سے قبل تصاویر اتار لی تھیں۔

الیاس حادثے کے بعد بہہ گیا تھا
 بھارتی حکام نے پاکستانی حکام سے رابط کرکے کہا کہ محمد الیاس نامی ایک شہری حادثے کے بعد دریائے جہلم میں بہہ گیا ہے

انہوں نے کہا کہ اسی دوران بھارتی حکام نے پاکستانی حکام سے رابط کرکے کہا کہ محمد الیاس نامی ایک شہری حادثے کے بعد دریائے جہلم میں بہہ گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھارتی حکام نے ان کو گمشدہ الیاس کی تصویر فراہم کی جس سے اس کی شناخت ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد الیاس کی میت اتوار کو چکوٹھی کے مقام پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے حوالے کی گئی اور اس موقع پر الیاس کے بھائی بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے بھی بھائی کی میت کو سناخت کرلیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد