BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 May, 2008, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سربجیت سنگھ کی پھانسی ملتوی
سربجیت سنگھ اٹھارہ برسوں سے جیل میں ہیں
سربجیت سنگھ اٹھارہ برسوں سے جیل میں ہیں
حکومتِ پاکستان نے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سزائے موت پر عمل درآمد عارضی مدت کے لیے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سربجیت کی قسمت کے بارے میں حکومت کی مختلف وزارتوں کے درمیان رابطے ہو رہے ہیں۔

سربجیت سنگھ کو انیس سو اکانوے میں پاکستان میں جاسوسی اور مختلف بم دھماکوں کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان بم دھماکوں میں تقریباً چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سربجیت کا کہنا ہے کہ وہ غلط شناخت کی سزا بھگت رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سربجیت سنگھ سے ان کے اہل خانہ نے اٹھارہ برسوں میں پہلی بار ملاقات کی۔ ان کے اہل خانہ ملاقات کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے۔

سربجیت کی سزا پر عمل درآمد مؤخر ہونے کی اطلاع ملتے ہی بھارت میں ان کے رشتہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے کہا: ’مجھے بہت حد تک یقین ہے کہ سربجیت سنگھ کی رہائی میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔‘

اسی بارے میں
سربجیت سنگھ کا بلیک وارنٹ
17 March, 2008 | پاکستان
’سربجیت کو معاف کردیں‘
20 March, 2008 | پاکستان
سربجیت کی پھانسی پھر مؤخر
29 April, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد