گیلانی۔مشرف،پہلی باضابطہ ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول ججوں کی بحالی کے لیے حکمراں اتحاد میں جاری مذاکرات کے پس منظر میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آج صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ تاہم صدارتی ترجمان نے اسے ایک مشاورتی ملاقات قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں ججوں کے موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ تاہم بعض دیگر ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر نے وزیر اعظم کو ججوں سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی صدر سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ صدارتی ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں امن عامہ کی صورتحال، داخلی سکیورٹی اور دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق حکومتی پالیسی سے صدر کو آگاہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اگرچہ خود اس صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں موجود نہیں تھے لیکن اس میں صدر اور وزیر اعظم کی معاونت ان کے سیکریٹریوں نے کی۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ صدر قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے ساتھ نئی حکومت کے مذاکراتی عمل سے خوش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایسی کوئی بات نہیں۔‘ وزیر اعظم نے صدر کو قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کے خاتمے اور شدت پسندوں سے مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے آج اسلام آباد میں پاکستانی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں بحریہ کے بارے میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف رئر ایڈمرل شاہد اقبال نے بریفنگ دی۔ | اسی بارے میں مذاکرات میں’تعطل‘، اب نواز دبئی جائیں گے29 April, 2008 | پاکستان ’جج: بحالی پر’بڑا‘ اختلاف نہیں‘ 28 April, 2008 | پاکستان ’صدر کا فیصلہ آئین کے مطابق‘16 April, 2008 | پاکستان ’فوج نظریاتی سرحدوں کا بھی دفاع کرے‘25 April, 2008 | پاکستان وزیراعظم کو چیف کی پہلی بریفنگ02 April, 2008 | پاکستان نئے ملٹری انٹیلیجنس چیف کا تقرر02 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||