مہمند ایجنسی: تین اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے تین حکومتی اہلکاروں کواغواء کر لیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تین حکومتی اہلکار اپنی ڈیوٹی کے لیے یکہ غونڈ سےصدر مقام غلنئی آ رہے تھے کہ کڑپہ کے مقام پر بعض نامعلوم مسلح افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغواء کرلیا۔ حکام کے مطابق اغواء کاروں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مغویوں میں سی این ڈبلیو کے دو ڈرائیور اور محکمہ صحت کے ایک کلرک شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مہمند ایجنسی میں اس سے قبل بھی حکومتی اہلکارروں کو اغواء کیا جا چکاہے جس کی بعد میں علاقہ میں سرگرم طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ مہمند ایجنسی کے علاقہ مچنئی میں چند روز قبل مقامی طالبان اور مبینہ ’مسلح گروپ‘ کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ طالبان نے ایک شخص کو بھرے مجمعے کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ | اسی بارے میں مہمند جھڑپ ،ہلاکتوں میں اضافہ27 April, 2008 | پاکستان مہمند میں جھڑپ، سات ہلاک26 April, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی میں دائی کی ہلاکت18 April, 2008 | پاکستان قبائلی علاقے: عام شہری کی ہلاکتیں14 March, 2008 | پاکستان مہمند کارروائی، ایک ہلاک09 March, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: پانچ افراد ہلاک03 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||