پشاور میں پانچ بچے جل کر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچے جھلس کر ہلاک جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام بچے بہن بھائی ہیں۔ پولیس تھانہ شاہ قبول کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح اندرون شہر کے علاقے سرکی گیٹ میں نصر اللہ نامی ایک شخص کے گھر میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجلی کے تار ٹوٹنے کی وجہ سے لگی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گیس پائپ لائن کی لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چند ہی منٹوں میں آگ نے دو منزلہ گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر میں موجود پانچ بچے ہلاک ہو گئےجبکہ دو بچوں کو بچالیا گیا ہے۔ آگ سے بچوں کی ماں شدید زخمی ہوگئی جنہیں مقامی ہپستال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی نعمان، عثمان اور تین بہنیں طاہرہ، عائشہ اور ناہیدہ شامل ہیں جن کی عمریں دو سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ | اسی بارے میں خیموں میں آگ، دو بچیاں ہلاک24 December, 2005 | پاکستان کالام: سات افراد جل کر ہلاک24 March, 2008 | پاکستان بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک11 December, 2005 | پاکستان لاڑکانہ: ایک گھر تمام نو افراد ہلاک22 May, 2007 | پاکستان خیموں میں آگ، تین بچے زخمی23 November, 2005 | پاکستان قومی اسمبلی کی عمارت میں آگ26 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||