قومی اسمبلی کی عمارت میں آگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی رات پارلیمنٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جبکہ قومی اسمبلی کی عمارت کی چوتھی منزل پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دفاتر واقع ہیں۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس آتشزدگی سے دستاویزات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کا عملہ اور قومی اسمبلی کے اعلٰی اہلکار آتشزدگی کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دیں۔ آگ سے فائر بریگیڈ کی دو اہلکاروں کے معمولی زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ بجھانے کا جدید نظام بھی موجود ہے جس کی مدد سے قریباً ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انیس سو ترانوے میں بھی قومی اسمبلی کی عمارت میں آگ لگنے سے یہ بری طرح تباہ ہوگئی تھی۔ | اسی بارے میں راولپنڈی: ہسپتال میں آتشزدگی03 May, 2007 | پاکستان انیس گھنٹے بعد آگ بجھا دی گئی19 February, 2007 | پاکستان شپنگ کارپوریشن کی عمارت میں آگ18 February, 2007 | پاکستان کراچی: آتشزدگی سےنو افراد ہلاک07 January, 2006 | پاکستان آتشزدگی: یو این کا الزام مسترد23 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||