ایم کیوایم سندھ حکومت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان سندھ کی صوبائی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اس اتفاق رائے کی تصدیق ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر ایم کیو ایم اب سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرے گی تاہم اس کی مزید تفصیلات ابھی طے کی جانا باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت یہ شراکت اقتدار صوبائی حکومت تک محدود ہے اور ابھی وفاقی حکومت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ سے دس وزراء آئندہ دو سے تین دنوں میں حلف لیں گے۔ اس سے چند روز قبل ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کار کے قیام کے لیے اصولی اتفاق ہوگیا ہے تاہم انہوں نے اس سے انکار کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا شرکت اقتدار پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات کار تعیمر و ترقی کے عمل کی رفتار کو ناصرف جاری رکھے گا بلکہ یقینی بنائے گا اور اسی سے خوشحالی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی خواہش ہے کے اعتدال پسند قوتوں کو ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے۔ تاہم چند ہفتے قبل پیپلز پارٹی کے ساتھ کراچی میں مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا۔ |
اسی بارے میں متحدہ،پیپلز پارٹی میں اصولی اتفاق22 April, 2008 | پاکستان ایم کیوایم، پی پی کا اظہارِ یکجہتی20 April, 2008 | پاکستان متحدہ غیر مشروط حمایت: زرداری21 March, 2008 | پاکستان ’معاف بھی کیا اور معافی بھی مانگی‘03 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||