ڈیرہ بگٹی: ایم آئی کے دفتر میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر میں اور پٹ فیڈر کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دھماکے ہوئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایم آئی کے دفتر میں دھماکے سے دو افراد زخمی اور تین کمروں کو نقصان پہنچا ہے لیکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور عمارت کے اندر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے یہ پہلے ریسٹ ہاؤس اور بعد میں ضلع ناظم کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ آج کل ایم آئی نے اس عمارت میں اپنا دفتر قائم کیا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ پٹ فیڈر کے علاقے کچھی کینال پر کام کرنے والی ایک ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دھماکے سے ٹرالی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کچھ روز پہلے اس علاقے میں دو مزدوروں کو اغوا اور ایک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ادھر جمعہ کی شام حب شہر میں اٹک سیمنٹ فیکٹری کی ایک گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس سے تین مزدور ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں پروفیسر کی ہلاکت، پانچ گرفتار23 April, 2008 | پاکستان ’مذاکرات سے پہلے آپریشن بند کریں‘24 April, 2008 | پاکستان ’فوج نظریاتی سرحدوں کا بھی دفاع کرے‘25 April, 2008 | پاکستان بگٹیوں پر مقدمات کی تفصیلات طلب 25 April, 2008 | پاکستان حب میں فائرنگ ، تین مزدور ہلاک25 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||