BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 April, 2008, 09:36 GMT 14:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی طالبان کی جنگ بندی
بیت اللہ محسود اور حکومت کے درمیان پہلے بھی ایک معاہدہ ہوا تھا
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان کے کمانڈر بیت اللہ محسود نے اپنے ساتھیوں کو اندرون پاکستان تمام حملے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بیت اللہ محسود کی جانب سے یہ حکم حکومت پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات شروع کیے جانے کے بعد دیا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ بیت اللہ محسود افغانستان سے لگنے والے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رو پوش ہیں اور ان کے القاعدہ سے بھی روابط ہیں۔ حکومت پاکستان کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔

جنگ بندی کا اعلان ان خبروں کے پس منظر میں کیا گیا ہے کہ حکومت اور مقامی قبائل کے درمیان جلدی ہی امن سمجھوتہ ہونے والا ہے۔

 تحریک طالبان کو بیت اللہ محسود کی جانب سے حکم دیا جاتا ہے کہ وہ امن کی خاطر تمام اشتعیال انگیز کارروائیاں بند کر دیں۔۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی کوئی دلیل نہیں سنی جائے گی
بیت اللہ محسود

بیت اللہ محسود کی جانب سے قبائلی علاقوں میں پرچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی طالبان سے تمام حملے بند کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اور اس حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سزا کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

ایک مقامی سرکاری افسر کے مطابق یہ قدم اعتماد بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قیام امن کے لیے جس معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس میں عسکریت پسندی کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور علاقے سے فوج کی واپسی کی بات کہی گئی ہے۔

ساتھ ہی محسود قبائل کو علاقے سے غیر ملکی شدت پسندوں کو باہر نکالنا ہوگا۔

امریکہ نے امن مذاکرات کی محتاط انداز میں حمایت تو کی ہے لیکن اس کا کہنا ہےکہ ایسے معاہدوں کا اطلاق بہت مشکل ہوتا ہے۔ ماضی میں بھی اس قسم کے معاہدے ہوئے ہیں اور بعض لوگوں کا خیال ہےکہ ان سے شدت پسندوں کوقبائلی علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔

فوجی کارروائی کا خاص فائدہ نہیں ہوا

قبائلی علاقوں کو افغانستان میں نیٹو افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا جاتا رہے ہے اور جب پاکستانی افواج نے یہ حملے روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی نئی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ اس مسئلے سے مذاکرات کے ذریعہ نمٹے گی۔ پیر کی شب اس نے کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہمولانا صوفی محمد کو رہا کیا گیا تھا۔

طالبان کے ترجمان مولوی عمر کے مطابق حکومت نے خیر سگالی کے طورپر مولانا صوفی محمد کو رہا کیا ہے۔

جو پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں ان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ’تحریک طالبان کو بیت اللہ محسود کی جانب سے حکم دیا جاتا ہے کہ وہ امن کی خاطر تمام اشتعیال انگیز کارروائیاں بند کر دیں۔۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی کوئی دلیل نہیں سنی جائے گی۔‘

مولوی عمر کے مطابق پاکستانی افواج نے جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں سے واپسی شروع کر دی ہے۔

لیکن پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق افواج کی واپسی کے لیے انہیں ابھی کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد