بےاے شرط،کیس کی سماعت جمعہ سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا ایک سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بی اے کی شرط کو ختم کرنے کے بارے میں دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔ یہ لارجر بینچ اٹھارہ اپریل سے اس درخواست کی باقاعدہ سماعت شروع کرے گا۔ یہ درخواست منگل کے روز ایک شخص ناصر محمود نے دائر کی تھی۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بی اے کی شرط سے پاکستان کے کروڑوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس شرط سے بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے کیونکہ اس شرط کی وجہ سے لوگ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ چیف جسٹس نے اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا اور اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ دوہزار دو میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے حکومت کی طرف سے ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بی اے کی شرط رکھی گئی تھی۔ | اسی بارے میں مصالحتی آرڈیننس ایک بار پھر مؤثر27 February, 2008 | پاکستان ’جسٹس افتخار سے نہیں مل سکتے‘06 December, 2007 | پاکستان گھرخالی کرنے کے نوٹس پرجج کانوٹس02 December, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے جلوس08 March, 2008 | پاکستان ہائی کورٹوں میں نئے جج تعینات14 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||