گلف، چین پائپ لائن ممکن: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ چینی قیادت کو دونوں ملکوں کے درمیان تیل اور گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین کے چھ روزہ دورے پر گئے ہوئے صدر مشرف نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مجوزہ گیس پائپ لائن تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ پائپ لائن قدرتی وسائل سے مالا مال خلیجی ریاستوں اور چین میں پاکستان کے راستے رابطے کا کام کرے گی۔ تیل اور گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چین کا زیادہ تر انحصار درآمدات پر ہے اور وہ اس حوالے سے رسد کے مختلف ذرائع بروئے کار لانے پر غور کرتا رہتا ہے۔ صدر مشرف کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مجوزہ پائپ لائن پاکستان کو مشرق وسطیٰ کا ’توانائی اور تجارت‘ کو راستہ بنا دے گی۔ ’پاکستان چین اور گلف (خلیجی ریاستیں) کے درمیان اس پائپ لائن کے حق میں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یہ ہو جائے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو سمجھتے ہیں کیونکہ اس پائپ لائن کو پندرہ ہزار فٹ بلند پہاڑوں سے گزرنا ہوگا۔ صدر مشرف کا کہنا تھا ’اگرچہ ایسی بلندیوں پر یہ ممکن نہیں لگتا، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ تیل اور گیس کو سرحد پر واقع بلند پہاڑوں تک پمپ کیا جا سکتا ہے جبکہ چین میں زیادہ تر بہاؤ نیچے کی طرف ہوگا۔ لہذا تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے۔‘ | اسی بارے میں معاشی سرگرمیاں اور ممکنہ خطرات01 September, 2007 | پاکستان پاک، ایران گیس منصوبہ پربات چیت03 December, 2006 | پاکستان ’ایران سے انڈیا گیس لائن‘ رائلٹی09 June, 2006 | پاکستان ’گیس: قیمت کاجلد تعین کیاجائے‘26 May, 2006 | پاکستان گیس پائپ لائن پر مذاکرات08 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||