BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 April, 2008, 18:35 GMT 23:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: سینکڑوں آنتوں کی بیماری میں مبتلا

علم طب میں یہ واضع نہیں کہ اپنڈسائٹس کی سوزش کیوں ہوتی ہے: ڈاکٹر
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی کے بعض دیہات میں بہت سارے لوگ اپنڈیسائٹس یا زائد آنت کی سوزش کا شکار ہوئے ہیں اور محمکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو افراد کا اپنڈیسائٹس کا آپریشن کیاگیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اپنڈیسائٹس کے اچانک اضافے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہیں ۔

کوٹلی کے ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر ڈاکڑ عزیز ڈار کا کہنا ہے کہ جن افراد کا آپریشن کیا گیا ان میں زیادہ تر کا تعلق اس ضلع کے کوئی نصف درجن دیہات سے ہے۔

انہوں نے کہا جن کا آپریشن ہوا ان کی عمریں پانچ سے بیس سال کے درمیان ہیں اور ان میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں۔

ڈاکڑ کہتے ہیں کہ اگر اپنڈیسائٹس یا زائد آنت میں سوزش ہو تو اس صورت میں مریض کے پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے، بھوک ختم ہوتی ہے، متلی یا قے کے ساتھ ساتھ قبض یا اسہال کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔

کوٹلی کے محمکہ صحت کے سربراہ ڈاکڑ عزیز کا کہنا ہے کہ علم طب میں یہ واضع نہیں کہ آخر اپنڈکٹس کی سوزش کیوں ہوتی ہے۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنڈکس کی سوزش کی وجہ وائرس یا بیکڑیا ہوسکتے ہے یا اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو وہ کسی طرح سے اپنڈکس میں داخل ہوجائیں یا پھر پاخانہ کا کوئی حصہ اس میں داخل ہو۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کوٹلی کے بعض دیہات میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ کیوں متاثر ہوئے اور یہ کہ انہوں نے اس کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ان کو مدد کی ضرورت ہوگی۔

تاہم ڈاکڑ عزیز کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
پیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں
26 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد