مذاکرات پر تنقید نہ کریں: ہوتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اعتماد کا ووٹ لے کر ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے صوبہ سرحد کے وزیر اعلٰی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ان کی مذاکرات کے ذریعے امن و امان قائم کرنے کی کوششوں کو مغربی ممالک سپورٹ کریں نہ کہ تنقید کا نشانہ بنائیں۔ انہوں نے آئرلینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی امن و امان بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہو سکا تھا۔ سرحد اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبہ کے مسائل کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ان کی امن کے لیے کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جاۓ بلکہ کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔ اس سے قبل صوبہ سرحد کے وزیر اعلٰی امیر حیدر خان ہوتی نے صوبہ سرحد اسمبلی سے متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ ایوان میں ایک سو گیارہ ارکان موجود تھے اور تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین نے ایوان میں کھڑے ہوکر حیدر خان ہوتی کے حق میں ووٹ دیا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوۓ امیر حیدر خان ہوتی نے صوبہ سرحد کے سطح پر ایک گرینڈ جرگہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ جرگہ میں ایوان کے تمام اراکین کو نمائندگی دی جاۓگی اور یہ جرگہ صوبہ میں امن وامان کے حوالے سے کام کے گا۔ | اسی بارے میں کرم ایجنسی: فرقہ وارانہ جھڑپیں جاری09 April, 2008 | پاکستان سرحد: حکومتی جرگہ کی تشکیل08 April, 2008 | پاکستان سرحد: کورکمانڈر، وزیراعلی ملاقات08 April, 2008 | پاکستان پہلی قرارداد سی آئی اے کے خلاف01 April, 2008 | پاکستان حیدر ہوتی: وزیر اعلٰی سرحد منتخب31 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||