انسداد دہشتگردی: پالیسی بنا رہے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے برطانیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کےلیے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کرے گا۔ یہ بات وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں برطانوی وزیرداخلہ جیکی سمتھ سے ملاقات میں کی ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ جیکی سمتھ دو روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچی ہیں۔ پاکستان میں حکومت سازی کے بعد یہ کسی اعلٰی برطانوی اہلکار کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے حکومت سازی کے دوران ہی پاکستان میں تھے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی کی گئی اور اسے بعض حلقوں نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بھی قرار دیا۔ برطانوی وزیر داخلہ جیکی سمتھ نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی آج ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس اعلان سے بہت متاثر ہوئی ہیں جس میں انہوں نے دہشت گردی کے مقابلے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’دو چیزیں جو میرے خیال میں ہمیں دہشت گردی کے مقابلے کے لیے کرنی چاہیں ان میں پہلے ہمیں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی میں ملوث افراد کو پکڑنے کے تعاون کو جاری رکھنا ہوگا اور دوسرا دونوں ممالک میں تشدد کی حمایت کرنے والی سوچ اور نظریے کو چیلنج کرنا ہوگا‘۔ انہوں نے پاکستان کونسل آف دی آرٹس میں ’دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں‘ کے عنوان سے ایک خطاب میں کہا کہ وہ ان لوگوں کے لیے بول رہی ہیں جو تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس اکثریت کی آواز زیادہ سنی جائے اور اس بابت پاکستان اور برطانیہ پہل کرسکتے ہیں۔ برطانوی وزیر کل وزارت داخلہ کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گی۔ گیارہ ستمبر کے امریکی حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون میں کافی اضافہ ہوا ہے اور موجودہ دورہ بھی اس تعاون کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی سیاست اور سرگرم مغربی سفارتکار 23 February, 2008 | پاکستان برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف02 January, 2008 | پاکستان امریکہ امداد کے حساب کا متقاضی28 February, 2008 | پاکستان برطانوی سفارتکار کوہٹادیاگیا17 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||