سینیٹ: کامل علی آغااپوزیشن لیڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر کامل علی آغا کو سینیٹ میں قائد حزب مخالف نامزد کردیا ہے اور اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ چودھری شجاعت نے فیصلہ اتحادی جماعتوں اور سینیٹ میں مسلم لیگ قاف کے سابق قائد ایوان وسیم سجاد کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد کیا۔ اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ قاف کے قائد ایوان وسیم سجاد نے نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔ وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمانی روایت کے تحت اپنے عہدے استفٰی دیا ہے تاکہ نئے وزیر اعظم اپنی مرضی کے قائد ایوان کو چن سکیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سابق قائد حزب اختلاف سینیٹر رضا ربانی کو قائد ایوان مقرر کردیا تھا۔ کامل علی آغا مسلم لیگ قاف کے چیف وہپ ہیں اور مسلم لیگ قاف کی حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہٰی پہلے ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب مخالف مقرر ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں سندھ کے سیاسی منظر نامے سے مسلم لیگ (ق) غائب27 March, 2008 | پاکستان فے نے بھی قاف سے راستہ الگ کر لیا27 March, 2008 | پاکستان وجاہت محافظ: ضمانت پر رہا21 March, 2008 | پاکستان ’دھاندلی تو ق لیگ کے ساتھ ہوئی‘27 February, 2008 | الیکشن 2008 ’حزب اختلاف میں بیٹھیں گے‘23 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||