ہنگو: بم حملےمیں ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ہنگو میں کرفیو کے دوران نرمی میں دستی بم کے حملے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ جس کے بعد علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہنگو سے آمدہ اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر شہر میں ریسکیو فائیو پولیس مرکز کے پشت پر واقع سید حبیب مارکیٹ میں پیش آیا۔ ہنگو تھانہ کےایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل نافذ کرفیو میں پہلی دفعہ نرمی کی گئی تھی اور اس دوران بازاروں میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے سید حبیب مارکیٹ میں ایک دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے ایک دکاندار محمد شفیق ہلاک جبکہ ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں حالات ایک بار پھر سخت کشیدہ ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی تمام بازار فوری طورپر بند ہوگئے اور لوگ گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔ مقامی انتظامیہ نے تازہ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور تمام اہم مقامات پر فوج کی نفری مزید بڑھادی ہے۔ ہنگو سے ملحقہ قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں بھی شیعہ اور سنی قبائل کے مابین تین روز سے جاری شدید جھڑپوں کے باعث ضلع ہنگو کے زیادہ تر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال بدستور کشیدہ بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ہنگو میں جمعہ کو جشن نوروز کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملوں کے بعد شہر کو فوج کے حوالے کردیا تھا اور علاقے میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کیا تھا۔ | اسی بارے میں درہ آدم خیل: جھڑپ میں تین ہلاک07 August, 2007 | پاکستان قبائلی تنازعات، دس اضلاع متاثر18 April, 2007 | پاکستان کرم ایجسنی: تصادم کیوں شروع ہوا؟10 April, 2007 | پاکستان فریقین پر فوج کی گولہ باری09 April, 2007 | پاکستان ہنگو: امام بارگاہ پر راکٹ حملہ30 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||