پرویزمشرف: پانچ حلف لینے والےصدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان کے پہلے صدر مملکت ہیں جو اب تک پانچ وزرائے اعظم سے حلف لے چکے ہیں۔ سن انیس سو تہتر کے آئین کی منظوری کے بعد اس وقت کے صدر چودھری فضل الہیٰ نے اپنے عہدے کی معیاد کے دوران دو مرتبہ وزیراعظم سے حلف لیا اور دونوں مرتبہ حلف دینے والے وزیر اعظم ایک ہی شخص یعنی ذوالفقار علی بھٹو تھے۔ انیس مئی انیس سو چوراسی کے ریفرنڈم کے بعد جنرل ضیاء الحق نے صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا اورانہوں نے اپنی صدارت کے دوران صرف ایک وزیر اعظم محمد خان جونیجو سے حلف لیا۔ جونیجو حکومت کی برطرفی اور اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیر اعظم کا تقررنہیں کیا گیا اس لئے صدر ضیاء الحق نے صرف نگران کابینہ سے ہی حلف لیا۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بعد غلام اسحاق خان پاکستان کے دوسرے صدر ہیں جہنوں نے چار وزرائے اعظم سے حلف لیا۔
غلام اسحاق خان اگست اٹھاسی سے جولائی ترانوے تک صدر کے عہدے پر رہے اور اس عرصہ کےدوران انہوں نے بینظر بھٹو، نگران وزیر اعظم غلام مصطفیْ جتوئی، نواز شریف او رنگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری سے حلف لیا۔ وسیم سجاد نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے جولائی ترانوے میں نگران وزیر اعظم معین قریشی اور اکتوبر ترانوے میں بینظیر بھٹو سے حلف لیا۔ سردار فاروق لغاری نے بھی دو وزرائے اعظم سے حلف لیا جن میں نگران وزیر اعظم ملک معراج خالد اور نواز شریف شامل ہیں۔معراج خالد سے نومبر چھیانوے میں جبکہ نواز شریف سے فروری ستانوے میں حلف لیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ رفیق تارڑ واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنی عہدے کی معیاد کے دوران کسی وزیر اعظم سے حلف نہیں لیا۔رفیق تارڑ یکم جنوری اٹھانوے سے بیس جون سنہ دو ہزار ایک تک صدر مملکت کے عہدے پرفائز رہے۔ جنرل پرویز مشرف نے صدر پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد پانچ وزرائے اعظم سے حلف لیا انہوں نے میر ظفر اللہ جمالی سے نومبر دو ہزار دو، چودھری شجاعت حسین سے جون دو ہزار چار،شوکت عزیز سے اگست دو ہزار چار، نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو سے نومبر دوہزار سات اور وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے پچیس مارچ دو ہزار آٹھ کوحلف لیا۔ | اسی بارے میں جنرل مشرف کا الوداعی دورہ، کل وردی اتار دیں گے27 November, 2007 | پاکستان مشرف کا وردی اتارنےکا فیصلہ، صدر کی حلف برداری جمعرات کو ہو گی26 November, 2007 | پاکستان غیر سرکاری نتائج، مشرف کامیاب06 October, 2007 | پاکستان پاکستان کے بااختیار اور بے اختیار صدور06 October, 2007 | پاکستان برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف02 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||