BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 March, 2008, 07:00 GMT 12:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو: جھڑپوں کے بعد فائربندی

ہنگو فرقہ واریت (فائل فوٹو)
ہنگو فرقہ وارانہ لحاظ سے ایک حساس ضلع ہے
صوبہ سرحد کے ضلاع ہنگو میں جمعہ کوجشنِ نوروز کی تقریب پر ہونے والے حملے اور بعد میں فریقین کے درمیان ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم جرگہ فریقین کو جنگ بندی پر رضامند کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

دوسری طرف شہر میں دوسرے دن بھی کرفیو بدستور برقرار ہے اور بازار سمیت تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر مکمل طور بند ہیں۔

ہنگو کے ناظم حاجی خان افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی دوپہر جشنِ نوروز کی ایک تقریب پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کے بعد شیعہ اور سنی مسالک کے ماننے والوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ایک سرکاری بینک کے چوکیدار اور افغان مہاجر سمیت چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ اٹھائیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شیعہ اور سنی سربراہوں پر مشتمل جرگہ نے جمعہ کی رات آٹھ بجے فریقین کو جنگ بندی پر رضا مند کرالیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔انکے مطابق شہر میں کرفیو بدستور برقرار ہے جبکہ بازار، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوج نے شہر کے حساس مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پہنچ چکے ہیں۔

ناظم کے بقول سنیچر کو ڈی سی او کے دفتر میں شیعہ اور سنی راہنماؤں کے درمیان جرگہ ہورہا ہے جس میں دیر پا امن کے لیے مزید بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہنگو فرقہ وارانہ لحاظ سے ایک حساس ضلع ہے اور یہاں پر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہتے ہیں لیکن کئی سالوں کے بعد پہلی مرتبہ نوروز کے موقع پر منعقدہ تقریب کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
ہنگو،خیر پور میں کشیدگی
21 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد