بغیر پائلٹ کا پاکستانی جہاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اندرون ملک تیار کیئے گئے ملک کے پہلے بغیر پائلٹ طیارے ’عقاب’ کا آخری کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے ایک بیان کے مطابق اس آزمائشی پرواز کو دیکھنے کے لیئے پاکستان بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر اعلی فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس طیارے کا دنیا کے کسی بھی جدید ترین اس قسم کے طیارے سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ دوران پرواز حاصل ہونے والے کوائف اور اعدادوشمار سے طیارے کی پیرامیٹرز کی توثیق ہوگئی ہے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ کامیابی گزشتہ برس کامیاب تجربات کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی دفاعی شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک قدم ہے۔ فوجی سربراہ جنرل اشفاق نے سائنس دانوں اور انجینروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ یہ واضع نہیں کہ یہ طیارہ جاسوسی کے مقصد کے لیئے تیار کیا گیا ہے یا پھر اس کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی اس میں موجود ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان بنائے ہوائی جہاز پرزے؟05 July, 2005 | پاکستان ہیلی کاپٹر بنا کر اڑائیں گے13 June, 2006 | پاکستان فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک22 January, 2008 | پاکستان فائٹنگ فیلکن سب سے قابل اعتماد25 March, 2005 | پاکستان پاکستان دفاعی طیارے خریدے گا 29 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||