پاکستان دفاعی طیارے خریدے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان سویڈن سے ایسے طیارے حاصل کر رہا ہے جو آنے والے طیاروں سے پیشگی خبردار کرنےاور علاقوں پر نظر رکھنے کے کام آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابھی ساب دو ہزار ساخت کے ان طیاروں کے سودے کی تفصیلات طے پائی ہیں جبکہ معاہدے کی تکمیل میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ سویڈن کے ساتھ یہ سودا تقریباً ایک ارب ڈالر کا ہے جس کے لیے طیارے ساب سویڈن سے صحافی فاروق سلہریا نے بتایا کہ سویڈن میں اخبارات میں اس سودے کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ ساتھ تنقید بھی شائع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تنظیم سویڈش پییس اینڈ آربٹریشن سوسائٹی نے پاکستان میں زلزلے کے پس منظر میں اس معاہدے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی منصوبوں پر خرچ ہونے والے یہ پیسے فلاحی منصوبوں پر خرچ ہو سکتے ہیں۔ دفاعی امور کی ماہر عائشہ صدیقہ نے کہا کہ اس معاہدے پر بات چیت گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوئی تھی۔ اس معاہدے کی افادیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عائشہ صدیقہ نے کہا کہ یہ طیارے دفاعی طور پر بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے سلسلے میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے پیسے جو زلزلے کے بعد تعمیر نو کے کام آسکتے تھے اب ان طیاروں کی خرید پر خرچ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سودہ آٹھ عشاریہ تین ارو کرونا کا ہے جس میں دس فیصد یکمشت ادا کرنے ہوں گے جو بہت بڑی رقم ہے۔ | اسی بارے میں بھارتی دفاعی بجٹ: پاکستانی تشویش12 July, 2004 | پاکستان بھارت: ایٹمی بنکرز کی تعمیر 23 February, 2004 | پاکستان جاسوسی طیارہ یا کھلونا؟16 September, 2005 | پاکستان زلزلہ: کون کتنی امداد دے رہا ہے؟24 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||