بھارتی دفاعی بجٹ: پاکستانی تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے کہا کہ بھارت کے دفاعی بجٹ میں سولہ فیصد اضافہ اس کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا کہ بحری، بری اور فضائی فوج پر مزید اخراجات اس لیے بھی تشویش کا باعث ہیں کہ یہ افواج زیادہ تر پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے حالیہ ملکی دفاعی بجٹ میں سولہ فیصد اضافے سے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی اسحلہ میں توازن مزید بگڑ جائے گا اور خطے میں اسلحہ کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ پچھلے سال پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں سات فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے بی بی سی کے ایک نمائندہ نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت پچھلے کئی برسوں سے اسلحہ کی دوڑ میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان اس اسلحہ کی دوڑ میں بھارت کے برابر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||