فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع صوابی میں پاکستانی فضائیہ کا ایک طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور حادثے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ونگ کمانڈر طارق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی دوپہر کو پاک فضائیہ کا ایک پی 37 تربیتی طیارہ رسالپور اکیڈمی سے اڑا لیکن صوابی سے بیس کلومٹر دور مشرق کی جانب واقع غلام اسحاق خان انسٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ انکے مطابق حادثہ کے نتیجے میں پائلٹ راجہ جہانزیب جان بحق ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارہ بظاہر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوابی کے صحافی مقدم خان نے حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر بی بی سی کو بتایا کہ طیارہ غلام اسحاق خان انسٹیوٹ میں واقع ایک سرکاری بینک کے سامنے ایک میدان میں گرا جس سے آصف نامی ایک عام شخص بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت بینک میں تقریباً تینتیس طلباء بھی موجود تھے جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ | اسی بارے میں پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک13 March, 2007 | پاکستان اعزازی تلوار خاتون نے جیت لی22 September, 2006 | پاکستان پاکستانی فوج کی پہلی خواتین پائلٹ30 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||