پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک کوئٹہ کے مضافات میں خروٹ آباد کے علاقے میں گر گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ طیارہ کھلے میدان میں گرا ہے ۔ چھاؤنی سے حکام نے بتایا ہے کہ یہ ایف سیون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گرنے کی کیا وجہ تھی۔ اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا محفوظ رہا ہے۔ خروٹ آباد کا علاقہ ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب واقع ہے جہاں آبادی بھی ہے۔ واقع پر ردعمل جاننے کے لیے پاک فضائیہ کے حکام سے فی الحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ | اسی بارے میں فضائیہ کا لڑاکا جہاز گر کر تباہ25 August, 2005 | پاکستان ’طیارہ فوجی اڈے پرغلطی سےاترا‘16 December, 2005 | پاکستان ’بم نہیں، جہاز کا کّور یا پینل‘21 December, 2005 | پاکستان خواتین فضائیہ کے بعد بری فوج میں19 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||