اعزازی تلوار خاتون نے جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر تربیت ہوابازوں میں سے بہترین کاکردگی پر دی جانے والی اعزازی تلوار ایک خاتون نے جیت لی ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں جمعے کے روز ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایوی ایشن کیڈٹ سائرہ امین نے اعزازی تلوار کے علاوہ بہترین تعلیمی کاکردگی پر اصغر حسین ٹرافی بھی جیتی جبکہ بہترین پائلٹ کی ٹرافی سینئر انڈر آفیسر نادر علی نے حاصل کی۔ سائرہ امین کا تعلق 117 جی ڈی پی کورس سے ہے جس میں ان سمیت تین خواتین نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا ہے۔ پی اے ایف کے ایک ترجمان کے مطابق ان خواتین کیڈٹس نے تربیت کے ہر مرحلے میں اپنے مرد ساتھیوں کا جم کر مقابلہ کیا اور سائرہ کی کامیابی اس کھلے مقابلے کی وجہ سے ہی زیادہ اہم ہے۔ اس سے پہلے پاس آؤٹ ہونے والے کورس میں پہلی مرتبہ چار خواتین ہواباز شامل تھیں جو کمیشن پانے کے بعد آجکل فائٹر کنورشن کورس کر رہی ہیں۔ افواج پاکستان میں خواتین کی شمولیت روایتی طور پر میڈیکل کور تک محدود رہی ہے۔ لڑاکا سپاہ کی صف میں عورتوں کو شامل کرنے میں فضائیہ نے نہ صرف پہل کی ہے بلکہ تینوں افواج میں ابھی تک یہ اپنی نوعیت کا واحد اقدام ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی فوج کی پہلی خواتین پائلٹ30 March, 2006 | پاکستان ’پاک فضائیہ میں لمبی داڑھی نہیں‘10 April, 2006 | پاکستان خواتین فضائیہ کے بعد بری فوج میں19 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||