کراچی ٹرانسپورٹ ہڑتال، زندگی مفلوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کو ٹرانسپورٹروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مکمل ہڑتال کی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ٹرانسپورٹر اتحاد نے کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت چار روپے گیارہ پیسے کےاضافے کے بعد باسٹھ روپے نواسی پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت دو روپے نواسی پیسے اضافے کے بعد چوالیس روپے بیس پیسے ہوگئی ہے۔ شہر کی تمام سڑکیں پبلک ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔ صبح کو سکول اور دفاتر جانے والے طلبہ اور ملازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کئی بچے سکول نہیں پہنچ پائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں لوگ کئی گھنٹے تک سڑکوں پر گاڑیوں کا انتظار کرتے رہے مگر بسوں، منی بسوں کا دور دور تک نام و نشان نظر نہیں آ رہا ہے۔ سڑکوں پر نجی گاڑیوں سمیت ٹیکسی اور رکشہ موجود ہیں کیونکہ ٹیکسی اور رکشہ مالکان نے ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال میں شریک ہونے سے انکار کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ چونکہ ان کی گاڑیاں سی این جی اور ایل پی جی پر چلتی ہیں اس وجہ سے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے وہ متاثر نہیں ہوئے۔ دوپہر کو کچھ منی بسیں سڑکوں پر نظر آئیں جو کہ گنجائش سے کہیں زیادہ بھری ہوئی تھیں مگر بعد میں یہ بسیں بھی بند ہوگئیں۔ کراچی ٹرانسپورٹر اتحاد کے سربرارہ ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لینا چاہئیے۔’اس سے عام آدمی پر بوجھ اور مہنگائی میں اضافے ہو رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’حکومت نے گزشتہ ایک سال سے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا ہے اس لیے فوری طور پر کرایوں میں اضافے کی اجازت دی جائے تاکہ ٹرانسپورٹر خسارے سے باہر نکل سکیں۔‘ شہر میں کچھ تنظیموں کی جانب سے بینر بھی لگائے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اضافی کرایہ ادا نہ کریں۔ واضح رہے کہ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور بجیٹ خسارے سے بچنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں تیل پر بات ہڑتال تک پہنچ گئی16 March, 2008 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں اضافہ01 March, 2008 | پاکستان ’قیمتیں کم کرنے کا مینڈیٹ نہیں‘11 January, 2008 | پاکستان سی این جی کے مالکان پریشان17 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں بجلی کا شدید بحران04 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||