کوہاٹ: پولیس چوکی پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی طرف سے ایک پولیس چوکی پر کئے گئے دستی بم حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ کوہاٹ میں پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو صبح سویرے شہر کے جنوب میں تقریباً پچیس کلومیٹر دور واقع لاچی کے مقام پر پیش آیا۔ تھانہ شکر درہ کے ایک پولیس اہلکار امان اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے شکر درہ سڑک پر واقع عالم شہید پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے سے چوکی کے ایک کمرے میں موجود پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کوہاٹ شہر منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی کچھ وقت کےلیے بند کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے بم کے نمونے حاصل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے صوبہ سرحد کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد کے اعلٰی پولیس اہلکاروں کا خیال ہے کہ ان واقعات میں منظم جرائم پیشہ گروہ ملوث ہے جنہیں بعض بیرونی ممالک کی مدد حاصل ہے۔ | اسی بارے میں سربریدہ لاشیں دریا سے برآمد09 January, 2008 | پاکستان پولیس چوکی پر حملہ، ایک ہلاک 07 December, 2007 | پاکستان باجوڑ: طالبان نے اہلکار اغوا کر لیے19 November, 2007 | پاکستان سوات: میجر سمیت سات اغواء10 November, 2007 | پاکستان سوات: سکیورٹی قافلے پر بم حملے09 November, 2007 | پاکستان ساٹھ اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے08 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||