سربریدہ لاشیں دریا سے برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کے دو سپاہیوں کی لاشیں ملی ہے جن کو ذبح کرکے دریا ٹوچی میں پھینک دیا تھا۔ تین ہفتے پہلے بنوں کے علاقے منڈانہ سے چھ پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا تھا جن میں چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو شہر کے شمالی حصے میں دریا ٹوچی سے پولیس کے دو اہلکاروں کی لاشیں ملیں ہے۔ جن کو ذبح کرکے دریا میں پھینک دیا گیا ہے پولیس کے مطابق تین ہفتے پہلے نامعلوم افراد نے تھانہ منڈانہ سے پولیس کے چھ اہلکاروں کو اغواء کرکے نامعلوم پر منتقل کردیا تھا جن میں سے دو اہلکاروں کی لاشیں ملی ہے اور چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع بنوں شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر حملے کیے ہیں۔ اور بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء02 October, 2007 | پاکستان بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس22 November, 2007 | پاکستان بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء10 December, 2007 | پاکستان قافلے پر حملے، چھ فوجی ہلاک12 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||