گڑھی خدا بخش میں تدفین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بیس نامعلوم افراد کی میتیں لاڑکانے روانہ کردی گئی ہیں، جہاں ان نامعلوم افراد کی تدفین کی جائیگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقتول چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ان کے استقبالیہ جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم ایک سو چالیس افراد ہلاک اور پانچ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے بیس کے قریب افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ اس حملے میں بینظیر محفوظ رہی تھیں۔ بینظیر بھٹو نے ان لاوارث افراد کی تدفین اپنے آبائی قبرستان گڑھی خدابخش میں کرنے کا اعلان کیا تھا، راولپنڈی میں بم دھماکے میں ان کی ہلاکت کے بعد اس اعلان پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انہیں اس تدفین کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی سندھ میں واضح اکثریت کے بعد سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرکے میتیوں کی تدفین کی اجازت دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ایک قافلے کے ساتھ یہ میتیں سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے سے روانہ کردی گئی۔ بیس ایمبولینسوں کے ساتھ عبدالستار ایدھی کے بیٹے رضوان ایدھی اور فیصل ایدھی بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما پیر مظہرالحق کا کہنا ہے کہ ان نامعلوم افراد کی قبر پر میں بھٹو ہوں کے نام کا کتبہ لگا جائیگا اور اٹھارہ اکتوبر واقعے کی یاد میں ایک یادرگار تعمیر کی جائے گا۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے منگل کو اٹھارہ اکتوبر واقعے کے تحقیقاتی ٹریبونل کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاھ نے ٹرئبیونل کی تشکیل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ | اسی بارے میں بینظیر کی والد کے مزار پر حاضری 27 October, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو سندھ کے دورے پر روانہ27 October, 2007 | پاکستان ’پولیس کو دھماکوں کی اطلاع تھی‘27 October, 2007 | پاکستان مشرف سے ملاقات طے نہیں: بینظیر28 October, 2007 | پاکستان پیپلز پارٹی پوسٹر اتارنے پر احتجاج29 October, 2007 | پاکستان کراچی حملے، سپریم کورٹ کا نوٹس31 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||