’نئی حکومت ججز کو بحال کرائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی پارلیمان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد جلد از جلد عبوری آئین کے تحت حلف نہ اٹھانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحال کے اقدامات کیے جائیں۔ واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انتخابات میں جیتنے والی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور اراکین سے حکومت میں آنے کے بعد ججز کی بحالی، وکلاء اور سیاسی کارکنان کی رہائی اور آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ٹی کمار نے بش انتظامیہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ آزاد اور خود مختار عدلیہ کے مطالبے کی حمایت کرے اور یہ بھی کہ وہ صدر مشرف کی طرف سے غیر آئینی طور پر معطل کیے گئے ججز کی بحالی کے لیے واضح طور پر مطالبہ کرے۔ ایمنسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو انسانی حقوق کی بحالی کا موقع ملا ہے اور انہیں چاہیے کہ ایسا نظام مرتب کریں کہ مستقبل میں کوئی بھی فوجی آمر یا فرد واحد انسانی حقوق پامال نہ کر سکے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی ایک اور عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی آنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد عبوری آئین کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج صاحبان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ ہیومن رایئٹس واچ کے بیان میں انتخابات میں جیتنے والی بڑی جماعتوں کے قائدین کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ ان سیاستدانوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں شہباز شریف ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے امریکہ اور برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرمناک بات ہے کہ یہ دونوں ممالک صدر مشرف پر ججز کو بحال کرنے پر زور نہیں ڈال رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کی حامی جماعت مسلم لیگ قاف کی شکست کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکہ اور برطانیہ صدر مشرف کا ساتھ دیتے ہیں یا قانون کی بالادستی کا۔ ہیومن رائٹس واچ نےنئی حکومت سے میڈیا پر عائد پابندیاں بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ |
اسی بارے میں ’آئینی طور پر میں ابھی بھی جسٹس ہوں‘12 February, 2008 | پاکستان تمام ججز کو بحال کریں گے: نواز21 February, 2008 | پاکستان ’جمہوریت کے لبادے میں ڈکٹیٹر‘01 February, 2008 | پاکستان ’پی سی او ججوں کا مکمل بائیکاٹ‘01 February, 2008 | پاکستان ’نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘20 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||