BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 February, 2008, 15:31 GMT 20:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن: خطرہ بننے والوں کیلیےگولی

فائل فوٹو
پنجاب بھر میں پونے تین لاکھ آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا
صوبہ پنجاب کے رینجرز حکام نے احکامات جاری کیے ہیں کہ انتخابات کے دوران عوام کی جان کو خطرہ بننے والے عناصر کو فوری طور پر گولی سے اڑا دیا جائے۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب قیصر خان ترین نے لاہور میں اپنے ادارے کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چھبیس اضلاع میں رینجرز اہلکار بھجوا دیے گئے ہیں اور وہ اپنی پوزیشنیں سنبھال چکے ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف اضلاع میں فلیگ مارچ بھی شروع کر دیا ہے۔

رینجرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ سول انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے انتخابات کے دوران امن وامان یقینی بنائیں گے اور کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے حکومت کی پالیسی واضح ہے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں شر پسند عناصر کو دیکھتے ہی ہیں گولی مار دینے کا حکم ہے۔

ادھر پنجاب کے چیف الیکشن کمشنر محمد ایاز بیگ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پونے تین لاکھ آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جس میں پولیس کے علاوہ رینجرز اور دیگر فورسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اختیارات ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسروں کو دیے گئے ہیں وہ ضرورت پڑنے پر فورس کو استعمال کرسکیں گے۔ صوبائی چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پنجاب کے اڑتیس ہزار اکیس پولنگ سٹیشنوں پر ساڑھے تین لاکھ الیکشن عملہ تعینات کر دیاگیا ہے۔

بیلٹ پیپر،پیلٹ باکس اور ووٹر سکیم وغیرہ اضلاع میں بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولنگ بیگ تیار ہیں اور اتوار کو وہ پریزائڈنگ افسروں تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد